اک ذرا سا بگاڑ ہونے سے
By shakeel-azmiFebruary 29, 2024
اک ذرا سا بگاڑ ہونے سے
گر گئی چھت دراڑ ہونے سے
ورنہ آندھی گھروں میں گھس آتی
بچ گئے ہم کواڑ ہونے سے
تیرے جاتے ہی تیری یاد آئی
رہ گیا دل اجاڑ ہونے سے
کتنے اسباب جنم لیتے ہیں
بے سبب بھیڑ بھاڑ ہونے سے
دھوپ کمرے میں آ نہیں پاتی
ایک پردے کی آڑ ہونے سے
گر گئی چھت دراڑ ہونے سے
ورنہ آندھی گھروں میں گھس آتی
بچ گئے ہم کواڑ ہونے سے
تیرے جاتے ہی تیری یاد آئی
رہ گیا دل اجاڑ ہونے سے
کتنے اسباب جنم لیتے ہیں
بے سبب بھیڑ بھاڑ ہونے سے
دھوپ کمرے میں آ نہیں پاتی
ایک پردے کی آڑ ہونے سے
88198 viewsghazal • Urdu