اک چراغ اور اجالے میں نہ رکھا جائے
By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
اک چراغ اور اجالے میں نہ رکھا جائے
ہم کو انصاف کے دھوکے میں نہ رکھا جائے
مجھ کو جس شخص کا نشہ ہے اسے ڈھونڈھ کے لاؤ
مجھ کو ان سانپوں کے نرغے میں نہ رکھا جائے
اک حقیقت سے مجھے پردہ اٹھانا ہے سو اب
میرے کردار کو قصے میں نہ رکھا جائے
لوگ بیتاب ہیں دنیا کو جلانے کے لئے
اس قدر سوز بھی باجے میں نہ رکھا جائے
ہم سے لفظوں میں نہ کی جائے گی معنی کی تلاش
حسن اتنا ہے تو پردے میں نہ رکھا جائے

11255 viewsghazal • Urdu