ایک ایسا بھی وقت آتا ہے
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
ایک ایسا بھی وقت آتا ہے
سایہ دیوار بھول جاتا ہے
چاہئے ہم کو دنیا والی آنکھ
آسماں کتنا دیکھ پاتا ہے
ایسا پہلے نہیں تھا میرے ساتھ
گھر بہت دور تک بلاتا ہے
روٹھ کر ہم بھی بھول جاتے ہیں
دوسرا بھی نہیں مناتا ہے
وہ بھنور تو ابھی پڑا ہی نہیں
جو کنارہ بھی ساتھ لاتا ہے
وہ جنوں جس پہ ناز تھا مجھ کو
اب تماشے کے کام آتا ہے
سایہ دیوار بھول جاتا ہے
چاہئے ہم کو دنیا والی آنکھ
آسماں کتنا دیکھ پاتا ہے
ایسا پہلے نہیں تھا میرے ساتھ
گھر بہت دور تک بلاتا ہے
روٹھ کر ہم بھی بھول جاتے ہیں
دوسرا بھی نہیں مناتا ہے
وہ بھنور تو ابھی پڑا ہی نہیں
جو کنارہ بھی ساتھ لاتا ہے
وہ جنوں جس پہ ناز تھا مجھ کو
اب تماشے کے کام آتا ہے
62069 viewsghazal • Urdu