دوسرے نام سے جیا جائے
By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
دوسرے نام سے جیا جائے
زہر شہرت ہے کیوں پیا جائے
ہار مانے پہ وار کیا کرنا
عقل کو راستہ دیا جائے
یہ بھی ممکن ہے مر مٹیں تم پر
یہ بھی ممکن ہے جی لیا جائے
اور کچھ ذہن سے نکلتا نہیں
یعنی خود کو بھلا دیا جائے
آج یوم شہادت حق ہے
آج چپ چاپ رہ لیا جائے
جسم کے جاگنے کا وقت ہے یہ
اب مجھے لوٹنے دیا جائے
خوش گمانی کے جل چکے باغات
اب تو قبلہ بدل لیا جائے
زہر شہرت ہے کیوں پیا جائے
ہار مانے پہ وار کیا کرنا
عقل کو راستہ دیا جائے
یہ بھی ممکن ہے مر مٹیں تم پر
یہ بھی ممکن ہے جی لیا جائے
اور کچھ ذہن سے نکلتا نہیں
یعنی خود کو بھلا دیا جائے
آج یوم شہادت حق ہے
آج چپ چاپ رہ لیا جائے
جسم کے جاگنے کا وقت ہے یہ
اب مجھے لوٹنے دیا جائے
خوش گمانی کے جل چکے باغات
اب تو قبلہ بدل لیا جائے
75863 viewsghazal • Urdu