در قفس تک جانے دینا

By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
در قفس تک جانے دینا
اتنی دوڑ لگانے دینا
پتلی گردن بری لگے گی
گولی سے مر جانے دینا


پچھلی بنچ کا بچہ ہے دل
اس کو ہاتھ اٹھانے دینا
تم کھو جانا رقص میں اپنے
میرا سر چکرانے دینا


پیاس بجھا کر واپس آنا
سورج کو دھمکانے دینا
یاد کسی کی کون سگی ہے
مرتی ہو مر جانے دینا


73322 viewsghazalUrdu