چھلاوا ہو پری ہو حور ہو محشر لقا تم ہو
By piyare-lal-raunaq-dehlwiFebruary 28, 2024
چھلاوا ہو پری ہو حور ہو محشر لقا تم ہو
سمجھ میں کچھ نہیں آتا خدا جانے کہ کیا تم ہو
سراپا ناز ہو رشک پری ہو مہ لقا تم ہو
فروغ روئے عالم ہو تجلی ہو ضیا تم ہو
کہیں ہو تازگیٔ گل کہیں باد صبا تم ہو
مری جاں گلشن حسن و جوانی کی فضا تم ہو
سراپا غمزہ و شوخی و انداز و ادا تم ہو
کبھی تیغ دو پیکر ہو کبھی تیر قضا تم ہو
کھچے ابرو چڑھی چتون غضب بدلے ہوئے تیور
بشکل خنجر خونخوار عاشق کی قضا تم ہو
دم رفتار سائے سے بھی اپنے بچ کے چلتے ہو
اڑا رکھا ہے شوخی نے کہ پابند حیا تم ہو
سنبھالو ہوش ٹھیرو پھر اٹھانا ہاتھ میں خنجر
لڑکپن ہے بہت کمسن ابھی نام خدا تم ہو
پھنسے ہو کس غضب میں حضرت دل کیا قیامت ہے
اسیر زلف پیچاں ہو گرفتار بلا تم ہو
ہمارے دل میں تم اور ہم تمہارے دل میں رہتے ہیں
نہ کچھ تم سے جدا ہم ہیں نہ کچھ ہم سے جدا تم ہو
نکل کر اب کہاں جاؤ گے دل سے آرزو ہو کر
مری حسرت مرا ارمان میرا مدعا تم ہو
مکر جاتے ہو دل لے کر ذرا غیرت نہیں آتی
بڑے دم باز ہو جھوٹے ہو مطلب آشنا تم ہو
سنا جب ذکر چاہت کا تو یوں اندام سے بولے
یہی صورت ہے میرے چاہنے والوں میں کیا تم ہو
تمہارا ہی تمہارا ہر رگ و ریشہ میں جلوہ ہے
نظر میں جان میں آنکھوں میں دل میں جا بجا تم ہو

15124 viewsghazal • Urdu