بچھڑ کر تجھ سے اے جان جگر اچھا نہیں لگتا
By tariq-islam-kukraviMarch 1, 2024
بچھڑ کر تجھ سے اے جان جگر اچھا نہیں لگتا
یہ تنہا زندگی کا اب سفر اچھا نہیں لگتا
قسم اللہ کی سچ ہے بنا تیرے تصور کے
یہ شعر و شاعری کا اب ہنر اچھا نہیں لگتا
بڑا بے چین ہے یہ دل بڑی بیتاب ہیں سانسیں
کہاں ہو تم چلے آؤ ادھر اچھا نہیں لگتا
یہ تیری ہی محبت کا صنم نایاب جادو ہے
کہ اپنی ہی گلی اپنا ہی گھر اچھا نہیں لگتا
یہ مانو یا نہ مانو بات سچ ہے ہر طرح میری
نہ ہو گر ہم سفر تو پھر سفر اچھا نہیں ہوتا
ثمر آئیں نہ پتے پھول ہی جس میں کبھی آئیں
کسی بھی وقت یارو وہ شجر اچھا نہیں لگتا
بڑے تم کھوئے کھوئے ہو اداسی دل پہ چھائی ہے
کوئی کہیے غزل طارقؔ اگر اچھا نہیں لگتا

57208 viewsghazal • Urdu