بیچ بچاؤ کرنے باہر جایا جائے
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
بیچ بچاؤ کرنے باہر جایا جائے
دیواروں سے کب تک جھگڑا دیکھا جائے
اک میں ہوں بس عام سا قیدی کیا میری
اک وہ ہے جو تیرے ہاتھوں پکڑا جائے
ساتھ سفر کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے
لیکن منظر اپنا اپنا دیکھا جائے
چارہ گر بھی تو ہے میرا قاتل بھی تو
پہلے تیرے کس چہرے کو رویا جائے
سب سے زیادہ اترائے جو عشق پہ اپنے
اس کو دنیا دار بنا کر مارا جائے
صحرا کا وارث ہونا تو ٹھیک ہے لیکن
اس کمرے کو کس کے بھروسے چھوڑا جائے
دیواروں سے کب تک جھگڑا دیکھا جائے
اک میں ہوں بس عام سا قیدی کیا میری
اک وہ ہے جو تیرے ہاتھوں پکڑا جائے
ساتھ سفر کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے
لیکن منظر اپنا اپنا دیکھا جائے
چارہ گر بھی تو ہے میرا قاتل بھی تو
پہلے تیرے کس چہرے کو رویا جائے
سب سے زیادہ اترائے جو عشق پہ اپنے
اس کو دنیا دار بنا کر مارا جائے
صحرا کا وارث ہونا تو ٹھیک ہے لیکن
اس کمرے کو کس کے بھروسے چھوڑا جائے
26810 viewsghazal • Urdu