بھڑکتی آگ ابلتا دھواں بنانے کا
By nomaan-shauqueFebruary 27, 2024
بھڑکتی آگ ابلتا دھواں بنانے کا
مقابلہ ہے یہ آتش فشاں بنانے کا
زمیں کی شکل ہی تو نے بگاڑ کر رکھ دی
جنون چھوڑ اسے آسماں بنانے کا
جدائی طے ہے تو کیوں ٹالتے رہا جائے
یہ اختتام ہے اب درمیاں بنانے کا
ہوا سے دھوپ سے سب سے شکایتیں ہیں ہمیں
مگر سلیقہ نہ آیا مکاں بنانے کا
مقابلہ ہے یہ آتش فشاں بنانے کا
زمیں کی شکل ہی تو نے بگاڑ کر رکھ دی
جنون چھوڑ اسے آسماں بنانے کا
جدائی طے ہے تو کیوں ٹالتے رہا جائے
یہ اختتام ہے اب درمیاں بنانے کا
ہوا سے دھوپ سے سب سے شکایتیں ہیں ہمیں
مگر سلیقہ نہ آیا مکاں بنانے کا
67124 viewsghazal • Urdu