بے جا تکلفات میں کچھ بھی نہیں بچا
By sajid-raheemFebruary 28, 2024
بے جا تکلفات میں کچھ بھی نہیں بچا
حد درجہ احتیاط میں کچھ بھی نہیں بچا
اب تم ہمارے ہاتھ کو آئے ہو تھامنے
اب تو ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں بچا
زندہ ہوں ایک خواب اور اک آس کے طفیل
ورنہ تو اس حیات میں کچھ بھی نہیں بچا
ملبے سمیٹنے میں گزاری تمام عمر
معمول حادثات میں کچھ بھی نہیں بچا
سائنس نے لا شعور کی پرتیں بھی کھول دیں
پڑھنے کو نفسیات میں کچھ بھی نہیں بچا
پیش نظر رموز وراثت نہ رکھ سکے
حد درجہ التفات میں کچھ بھی نہیں بچا
اب کی تو بات اور ہے ورنہ بچھڑتے وقت
لگتا تھا کائنات میں کچھ بھی نہیں بچا
حد درجہ احتیاط میں کچھ بھی نہیں بچا
اب تم ہمارے ہاتھ کو آئے ہو تھامنے
اب تو ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں بچا
زندہ ہوں ایک خواب اور اک آس کے طفیل
ورنہ تو اس حیات میں کچھ بھی نہیں بچا
ملبے سمیٹنے میں گزاری تمام عمر
معمول حادثات میں کچھ بھی نہیں بچا
سائنس نے لا شعور کی پرتیں بھی کھول دیں
پڑھنے کو نفسیات میں کچھ بھی نہیں بچا
پیش نظر رموز وراثت نہ رکھ سکے
حد درجہ التفات میں کچھ بھی نہیں بچا
اب کی تو بات اور ہے ورنہ بچھڑتے وقت
لگتا تھا کائنات میں کچھ بھی نہیں بچا
70306 viewsghazal • Urdu