بازار میں اک ہم ہی ضرورت کے نہیں تھے
By shakeel-azmiFebruary 29, 2024
بازار میں اک ہم ہی ضرورت کے نہیں تھے
بکتے بھی تو کیسے کسی قیمت کے نہیں تھے
ہم ایک ہی معبود رکھا کرتے تھے جب تک
ہم میں کبھی جھگڑے قد و قامت کے نہیں تھے
الہام سے اک خاص تعلق تھا ہمارا
ہم لوگ مگر عہد نبوت کے نہیں تھے
اس بار ہی کیوں ٹوٹ گئے اس سے بچھڑ کر
اس بار تو رشتہ بھی محبت کے نہیں تھے
اس نے تو کئی بار قدم گھر سے نکالے
ہم میں ہی جراثیم بغاوت کے نہیں تھے
بکتے بھی تو کیسے کسی قیمت کے نہیں تھے
ہم ایک ہی معبود رکھا کرتے تھے جب تک
ہم میں کبھی جھگڑے قد و قامت کے نہیں تھے
الہام سے اک خاص تعلق تھا ہمارا
ہم لوگ مگر عہد نبوت کے نہیں تھے
اس بار ہی کیوں ٹوٹ گئے اس سے بچھڑ کر
اس بار تو رشتہ بھی محبت کے نہیں تھے
اس نے تو کئی بار قدم گھر سے نکالے
ہم میں ہی جراثیم بغاوت کے نہیں تھے
46792 viewsghazal • Urdu