بستی بری نہیں یہ ہمارے قیاس میں

By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
بستی بری نہیں یہ ہمارے قیاس میں
اچھی ہیں لڑکیاں بھی یہاں آس پاس میں
وحشت میں کچھ زیادہ ہی چھلکا دیا اسے
پورا ڈھلا نہیں وہ ہمارے گلاس میں


ہر وقت زندگی کا اڑاتے بھی ہیں مذاق
اور ڈھیر سی دوائیں بھی رکھتے ہیں پاس میں
اس موت کی مہک کو چھپائیں تو کس طرح
کافور کی بسی ہے ہمارے لباس میں


بے خوف مل کہ اب کوئی خطرہ نہیں رہا
ٹھہراؤ آ گیا ہے ترے دیوداس میں
مدت کے بعد صحرا پہ چھایا تھا کوئی ابر
گھبرا گئے جو تھوڑی کمی آئی پیاس میں


82428 viewsghazalUrdu