برابر جسم کو دھمکا رہی ہے
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
برابر جسم کو دھمکا رہی ہے
ہماری موت کہہ کر آ رہی ہے
چلو تھوڑا بہت تو سو لیے ہم
مگر اب اور سستی چھا رہی ہے
محلے بھر کی خاموشی کا مطلب
مری آواز باہر جا رہی ہے
اداسی کر رہی ہے اپنا عادی
ابھی شرطیں نہیں منوا رہی ہے
سمجھ لو ہو چکا ہے کام آساں
اگر وہ مشکلیں گنوا رہی ہے
جسے نادان سمجھا تھا وہ لڑکی
بڑی مشکل سے دھوکا کھا رہی ہے
ہمیں اس جنگ کو ہارے نہیں ہیں
تمہاری سلطنت بھی جا رہی ہے
ہماری موت کہہ کر آ رہی ہے
چلو تھوڑا بہت تو سو لیے ہم
مگر اب اور سستی چھا رہی ہے
محلے بھر کی خاموشی کا مطلب
مری آواز باہر جا رہی ہے
اداسی کر رہی ہے اپنا عادی
ابھی شرطیں نہیں منوا رہی ہے
سمجھ لو ہو چکا ہے کام آساں
اگر وہ مشکلیں گنوا رہی ہے
جسے نادان سمجھا تھا وہ لڑکی
بڑی مشکل سے دھوکا کھا رہی ہے
ہمیں اس جنگ کو ہارے نہیں ہیں
تمہاری سلطنت بھی جا رہی ہے
47561 viewsghazal • Urdu