بدن کے سارے جزیرے شمار کرتے ہوئے
By salim-saleemFebruary 28, 2024
بدن کے سارے جزیرے شمار کرتے ہوئے
میں تھک گیا ہوں سمندر کو پار کرتے ہوئے
ہم ایسے اہل جنوں بزم آگہی میں ہنوز
قصور بے خبری بار بار کرتے ہوئے
میں اپنا عکس اب آخر کہاں تلاش کروں
ہیں آئنے مرے چہرے پہ وار کرتے ہوئے
تری تلاش میں آخر یہ دن تمام ہوا
کٹے گی رات ترا انتظار کرتے ہوئے
رفو گری کا ہنر سیکھ ہی لیا ہم نے
خود اپنے دل کی ردا تار تار کرتے ہوئے
میں تھک گیا ہوں سمندر کو پار کرتے ہوئے
ہم ایسے اہل جنوں بزم آگہی میں ہنوز
قصور بے خبری بار بار کرتے ہوئے
میں اپنا عکس اب آخر کہاں تلاش کروں
ہیں آئنے مرے چہرے پہ وار کرتے ہوئے
تری تلاش میں آخر یہ دن تمام ہوا
کٹے گی رات ترا انتظار کرتے ہوئے
رفو گری کا ہنر سیکھ ہی لیا ہم نے
خود اپنے دل کی ردا تار تار کرتے ہوئے
20193 viewsghazal • Urdu