بڑا بے درد ہوتا جا رہا ہے
By sumaira-khalidFebruary 29, 2024
بڑا بے درد ہوتا جا رہا ہے
مرا دل سرد ہوتا جا رہا ہے
اندھیرے نے کہی کیا بات ایسی
سویرا زرد ہوتا جا رہا ہے
کوئی منزل بھی ہے اس راہ میں کیا
مسافر گرد ہوتا جا رہا ہے
بڑھے ہیں جب سے آلات پیامی
اکیلا فرد ہوتا جا رہا ہے
کھپایا زن کو فکر دو جہت میں
سیانا مرد ہوتا جا رہا ہے
سمٹ آئی ہے مٹھی میں خدائی
پیمبر فرد ہوتا جا رہا ہے
مرا دل سرد ہوتا جا رہا ہے
اندھیرے نے کہی کیا بات ایسی
سویرا زرد ہوتا جا رہا ہے
کوئی منزل بھی ہے اس راہ میں کیا
مسافر گرد ہوتا جا رہا ہے
بڑھے ہیں جب سے آلات پیامی
اکیلا فرد ہوتا جا رہا ہے
کھپایا زن کو فکر دو جہت میں
سیانا مرد ہوتا جا رہا ہے
سمٹ آئی ہے مٹھی میں خدائی
پیمبر فرد ہوتا جا رہا ہے
13411 viewsghazal • Urdu