ایسا نہیں کہ آپ کا چرچا نہیں ہوا
By tariq-islam-kukraviMarch 1, 2024
ایسا نہیں کہ آپ کا چرچا نہیں ہوا
جیسا تھا حکم آپ کا ویسا نہیں ہوا
اتنا بچا تھا صرف کہ پسپا نہیں ہوا
کہنے کو تیرے عشق میں کیا کیا نہیں ہوا
لعنت ہو اس جہیز پہ کل اس کے واسطے
بیٹی تھی اک غریب کی رشتہ نہیں ہوا
لے کر خدا کا نام کیا ہے جو کوئی کام
بے شک کبھی بھی کوئی خسارہ نہیں ہوا
منصف یہ تیرا فیصلہ منظور ہے مگر
ظالم کے حق میں ہو گیا اچھا نہیں ہوا
تاریخ پڑھ کے دیکھ لو تم میرے شہر کی
دنگے نہیں ہوئے کبھی بلوہ نہیں ہوا
اس نے بتائی ساتھ میں ہیں چهٹیاں ابھی
دوچار دن ہی بیتے ہیں ہفتہ نہیں ہوا
طارقؔ ہر ایک موڑ پہ پرکھا ہے آپ نے
اپنا ہی عین وقت پر اپنا نہیں ہوا
جیسا تھا حکم آپ کا ویسا نہیں ہوا
اتنا بچا تھا صرف کہ پسپا نہیں ہوا
کہنے کو تیرے عشق میں کیا کیا نہیں ہوا
لعنت ہو اس جہیز پہ کل اس کے واسطے
بیٹی تھی اک غریب کی رشتہ نہیں ہوا
لے کر خدا کا نام کیا ہے جو کوئی کام
بے شک کبھی بھی کوئی خسارہ نہیں ہوا
منصف یہ تیرا فیصلہ منظور ہے مگر
ظالم کے حق میں ہو گیا اچھا نہیں ہوا
تاریخ پڑھ کے دیکھ لو تم میرے شہر کی
دنگے نہیں ہوئے کبھی بلوہ نہیں ہوا
اس نے بتائی ساتھ میں ہیں چهٹیاں ابھی
دوچار دن ہی بیتے ہیں ہفتہ نہیں ہوا
طارقؔ ہر ایک موڑ پہ پرکھا ہے آپ نے
اپنا ہی عین وقت پر اپنا نہیں ہوا
92383 viewsghazal • Urdu