ایسا کرتے ہیں صبح ٹالتے ہیں

By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
ایسا کرتے ہیں صبح ٹالتے ہیں
دن کسی اور دن نکالتے ہیں
ویسے خود کو بھی تھام لیں تو بہت
پی کے سارا جہاں سنبھالتے ہیں


ہم کو واپس کریں ہمارا گلاب
بھیڑ کی سمت کیوں اچھالتے ہیں
مل ہی جاتی ہے کوئی کام کی شے
بیٹھ کے خود کو جب کھنگالتے ہیں


واپسی کا کوئی ارادہ نہیں
یوں بھی سب واپسی پہ ٹالتے ہیں
70049 viewsghazalUrdu