اچھی اچھی باتیں دنیاداری والی

By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
اچھی اچھی باتیں دنیاداری والی
ہم سے مت کر پیارے بات ہماری والی
دل ایسا ویران کہ جیسے کوئی صحرا
گھر میں ہلچل شادی کی تیاری والی


وہم نہیں یہ جس سے اپنا دھیان ہٹا لو
پکی سچی موت ہے یہ بیماری والی
خواب میں تجھ کو یوں چھونے سے ڈرتا ہوں میں
یہ خواہش ہے تیری حصہ داری والی


وصل کا دن ہے آج تو چھوڑو عقل چلانا
کل کر لیں گے باتیں ہم ہشیاری والی
12047 viewsghazalUrdu