اچانک مل گئیں روحیں ہماری کل (ردیف .. ی)
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
اچانک مل گئیں روحیں ہماری کل
بہت باتیں ہوئیں مرنے سے پہلے کی
کسی گولی سے بڑھ کر جان لیوا ہے
یہ مایوسی رصد آنے سے پہلے کی
نہیں جاتی لڑکپن کی وہ ہکلاہٹ
پہاڑا یاد ہو جانے سے پہلے کی
نہیں اس سے حسیں کچھ بھی نہیں شاید
زمیں آباد ہو جانے سے پہلے کی
اگر زندوں کو بھی دیکھو تو لگتا ہے
یہ تصویریں ہیں کھو جانے سے پہلے کی
بہت باتیں ہوئیں مرنے سے پہلے کی
کسی گولی سے بڑھ کر جان لیوا ہے
یہ مایوسی رصد آنے سے پہلے کی
نہیں جاتی لڑکپن کی وہ ہکلاہٹ
پہاڑا یاد ہو جانے سے پہلے کی
نہیں اس سے حسیں کچھ بھی نہیں شاید
زمیں آباد ہو جانے سے پہلے کی
اگر زندوں کو بھی دیکھو تو لگتا ہے
یہ تصویریں ہیں کھو جانے سے پہلے کی
48534 viewsghazal • Urdu