آپ کو ایسے نہ کھونا تھا ہمیں
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
آپ کو ایسے نہ کھونا تھا ہمیں
تھوڑا دنیا دار ہونا تھا ہمیں
حال پر ہنستے تھے جن کے آج تک
اب انہیں کے ساتھ رونا تھا ہمیں
قبر بھی اس کی کہیں باقی نہ تھی
جس کی بیماری کو ڈھونا تھا ہمیں
خود کشی کرنے تو ہم آئے نہ تھے
پھر یہاں کس کو ڈبونا تھا ہمیں
یہ کوئی اتنی بڑی خواہش نہ تھی
دیر تک اک روز سونا تھا ہمیں
بے سبب اس کو بہانہ دے دیا
وقت سے تیار ہونا تھا ہمیں
آپ کے نخروں کو بھی دینا تھا وقت
اور زمانے کا بھی ہونا تھا ہمیں
تو گیا تو رہ گیا وہ داغ بھی
وہ جسے مل جل کے دھونا تھا ہمیں
تھوڑا دنیا دار ہونا تھا ہمیں
حال پر ہنستے تھے جن کے آج تک
اب انہیں کے ساتھ رونا تھا ہمیں
قبر بھی اس کی کہیں باقی نہ تھی
جس کی بیماری کو ڈھونا تھا ہمیں
خود کشی کرنے تو ہم آئے نہ تھے
پھر یہاں کس کو ڈبونا تھا ہمیں
یہ کوئی اتنی بڑی خواہش نہ تھی
دیر تک اک روز سونا تھا ہمیں
بے سبب اس کو بہانہ دے دیا
وقت سے تیار ہونا تھا ہمیں
آپ کے نخروں کو بھی دینا تھا وقت
اور زمانے کا بھی ہونا تھا ہمیں
تو گیا تو رہ گیا وہ داغ بھی
وہ جسے مل جل کے دھونا تھا ہمیں
49281 viewsghazal • Urdu